چرچل کی تقریر

از
چرچل نے بی بی سی ریڈیو پر تقریر کرنی تھی ۔ اُس نے ایک ٹیکسی روکی اور اُسے چلنے کے لیے کہا ۔
ٹیکسی ڈرائیور نے معذرت کرتے ہوئے کہا : " جناب ! میں نے گھر جا کر چرچل کی تقریر سننی ھے ، اس لیے کہ میں اُن کا مدّاح ہوں ۔ اس لیے میں آپ کو نہیں لے کر جا سکتا ۔ "
چرچل نے جو یہ سُنا تو بہت خوش ہُوا اور ایک پونڈ نکال کر ٹیکسی ڈرائیور کی ہتھیلی پر رکھ دیا اور خوشی میں کچھ کہنا ہی چاہتا تھا کہ ڈرائیور خوش ہو کر بولا : " لعنت بھیجیں جی چرچل پر ، آئیں میں آپ کو چھوڑ آؤں ۔ "
تبصرہ جات

عامر رانا

بلاگر

میرے بارے میں مزید جاننے کے لیے استخارہ فرمائیں۔ اگر کوئی نئی بات معلوم ہو تو مجھے مطلع کرنے سے قبل اپنے طور پر تصدیق ضرور کر لیں!