آخر پانڈا سیاہ و سفید کیوں ہوتے ہیں؟

از






عام افراد کے لیے پانڈا کے جسم پر سفید و سیاہ رنگوں کا امتزاج جہاں انفرادیت کی بات ہے وہیں دنیا بھر کے سائنسدان ا تک اس تلاش میں تھے کہ آخر پانڈا
کے جسم کا رنگ اس قدر انوکھا کیوں ہے۔چینی خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق امریکی محققین کی ٹیم سیاہ کان، آنکھیں اور ہاتھ پیر کے ساتھ بھاری بھرکم سفید جسم کے حامل پانڈا کی رنگت کا راز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، ڈیوس اور کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی لانگ بیچ کے محققین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے پانڈا کے چتکبرے رنگ کی وجہ کیموفلاج اور دیگر پانڈا سے رابطے کو قرار دیا ہے۔محققین کے مطابق پانڈا کا چہرہ، گردن، اور نچلا دھڑ سفید ہونے کی وجہ برفیلے ماحول میں اسے دیگر جانوروں سے بچنے میں مدد فراہم کرنا ہے جبکہ سیاہ کندھے اور ٹانگوں کی وجہ چھاؤں میں کیموفلاج جیسا تاثر دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پانڈا کے چہرے پر موجود سیاہ نشانات کے حوالے سے سائنسدانوں کی دریافت کافی انوکھی ہے۔تحقیق کے مطابق پانڈا کے سیاہ کان اس کے غصے کا اشارہ دینے کا ذریعہ ہوسکتے ہیں جبکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے پانڈا اپنے جیسے دیگر پانڈا میں فرق کرتے ہیں اور انہیں پہچانتے ہیں۔
تبصرہ جات

عامر رانا

بلاگر

میرے بارے میں مزید جاننے کے لیے استخارہ فرمائیں۔ اگر کوئی نئی بات معلوم ہو تو مجھے مطلع کرنے سے قبل اپنے طور پر تصدیق ضرور کر لیں!