فری لانسنگ

از
فری لانسنگ

"فری لانسنگ آپکو وقت اور باس کی قید سے آزاد کر دیتی ہے" یہ الفاظ بولتے ہوئے جب اس نے اپنی جیب سے موبائل نکالا تو فائیور پر مسج آیا ہویا تھا، ۳۰ منٹس رہتے ہیں آرڈر ڈیلیور کرنے میں۔ یہ دیکھنے کی دیر تھی کہ اس نے تقریر آدھی چھوڑی اور گھر بھاگ پڑا۔

"بلاگنگ آپکو ڈھیر سارا پیسہ دیتی ہے اور آپ دنیا جہاں گھومیں، آپکو پیسہ ملتا رہے گا حتی کہ سوتے وقت بھی آپ کمائی کر رہے ہوتے ہیں" یہ کہتے ہوئے اسے مسج ملا کہ سرور ڈاون ہو گیا ہے، اور ساتھ ایڈسنس بھی ڈس ایبل ہو گیا۔ اس نے بھی تقریر آدھی چھوڑی اور بھاگ پڑا ۔ گھر نہیں خودکشی کرنے۔

"یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنائیں اور پیسہ آنا شروع" یہ کہتے ہویے اسے ایک ای میل موصول ہوئی، آپکا چینل کاپی رائیٹ سٹرائیک کی وجہ سے ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ وہ اٹھا، ہاتھ میں پسٹل پکڑا اور یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں جا کر آتما ہتیا کر لی۔

"سی پی اے کی ایک آفر ہٹ ہوئی نہیں اور دو تین ہزار ڈالر جیب میں" یہ کہتے ہوئے اسے پتہ چلا کہ جن ہیکڈ کریڈٹ کارڈز سے ایڈ اکاونٹس چلتے تھے، اس کمپنی کے آفس پر چھاپہ پڑا ہے اور وہ سب پکڑے گئے ہیں۔

آن لائن کمائی ایک کاروبار ہے، کوئی لاٹری نہیں۔ جس طرح عام کاروبار کے لیے وقت، پیسہ اور محنت درکار ہوتی ہے، اس میں بھی وہی رولز لاگو ہوتے ہیں۔ کسی سے کمانے کے طریقے پوچھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں۔

تبصرہ جات

عامر رانا

بلاگر

میرے بارے میں مزید جاننے کے لیے استخارہ فرمائیں۔ اگر کوئی نئی بات معلوم ہو تو مجھے مطلع کرنے سے قبل اپنے طور پر تصدیق ضرور کر لیں!